الاثنين، 25 فبراير 2013

ہمارى آواز



ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیں 
ورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا بات بنے

(Kuwait Bihar Muslim Association (Kuwait chapter 


 گھر ہو یاباہر ، دیش ہو یا پردیس یقینا سب کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اسے جاننے والا  کوئی ضرور ہو، دل کی آواز ہوتی ہے کہ اسے کوئی ہم زبان ملے جس کے ساتھ مل بیٹھ کر وہ اپنے دل کی کچھ بات کر سکے، کسی بھی مشکل وقت میں کوئی اس کے کچھ کام آسکے، قانونی مشکلات، حادثات وآفات اور کمپنی یا کفیل سے تنازعہ جیسے معاملات میں وہ اپنے آپکو  بے یار ومددگار محسوس  نہ کرے بلکہ کوئی ہو جس سے وہ بر وقت کچھ صحیح رہنمائی حاصل کر سکے، آج کی تیز رفتار دنیا میں سلیقہ مندی سے جینے کیلیئے وہ بھی دوسروں سے کچھ سیکھ سکے تاکہ اگرکوئی  پڑھا لکھا نہ بھی ہو تو  کسی پریشان کن صورتحال میں یہ تجربات اس کے کچھ کام آسکیں،  کام اور روزگار کے بارے میں کوئی کسی کی کچھ مدد کر سکے، انسانی زندگی کمزور ترین کھلونے کی مانند ہے جو کسی وقت بھی ٹوٹ سکتی ہے ایسے میں وہ لاوارث نہ سمجھا جائےکوئ تو ہو جو اس نازک وقت میں اسے منزل تک پہنچانے میں  اس کی اور اس کے پسماندگاں کی مدد کر سکے،  اٹل  حقیقت یہی ہے جو بظاہر تو اچھی نہیں لگتی مگر سب کو ہی  ایک نہ ایک دن اس کا سامنا ضرور کرناہے،ایسی  ہی ناگہانی پریشانیوں سے نمٹنے کے لیئے  KBMA]] کا قیام عمل میں آیا ہے تاکہ اس تنظیم کےذریعہ ہم  اپنے  ساتھی اور اس کے گھر والوں کا  کچھ سہارا بن سکیں، تو پھر دیر کیوں ،آئیے باقی تفصیلات کیلئے ابھی ڈائل یا میل کریں:
97237885،97257389،97467505

ليست هناك تعليقات:

إرسال تعليق